
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ایمن الظواہری کے آپریشن میں پاکستان نے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جو کہ دہشتگردی کے خوفناک اور افسوس ناک واقعات میں ملوث تھا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کمزور ہوئی ہے اور ان کے ساتھ مذاکرات آئیں کے مطابق ہونے چاہیے کیونکہ پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ طالبان سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی لائے ہیں اور اگر کوئی ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے کیونکہ ان کے ساتھ خواتین اور بچے بھی ہیں تو ان سے بات چیت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سوات میں پولیس افسر اور فوج کو نشانہ بنانے کے واقعات ٹی ٹی پی پریشر بڑھانے کیلیے کر رہی ہے اور ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے فورسز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News