Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوور سیز پاکستانیوں کیلئے اپنے ملک میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مشکل ہوگیا

Now Reading:

اوور سیز پاکستانیوں کیلئے اپنے ملک میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مشکل ہوگیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اہم مسئلہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہوتا جو کہ انہیں سخت ناگوار گزرتا ہے تاہم وہ ایک بار کسی دوسرے ملک کا لائسنس حاصل کرلیں تو ملک میں با آسانی بغیر ٹیسٹ کے لائسنس  بنواسکتے ہیں۔

تاہم اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے  اپنے وطن میں لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے  ایک اوورسیز  پاکستانی نےایک نجی  یوٹیوب  چینل پر بتایا کہ وہ شیخوپورہ میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں اس عمل سے گزرا ہے۔

اوورسیز پاکستانی نے بتایا کہ اب باقاعدہ ہمارا ٹیسٹ لیا گیا جیسے کہ کسی فریش شخص کا ٹیسٹ لیا  جاتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ  ٹیسٹ دیتے وقت آپ اپنا اصل شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر ضروری کاغذات کی رنگین کاپی سمیت اصل کاغذات بھی ساتھ لے کر جائیں۔

اوورسیز پاکستانی کے مطابق ایک ڈرائیونگ ٹیسٹ برانچ میں لیا جا رہا ہے جبکہ دوسرا مین روڈ پر لیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک وہیکل لائسنس کی ٹیسٹ ڈرائیو صرف اسلام آباد میں ہے ۔

دوسری جانب اب آپ لائسنس بنوانے کے لیے آن لائن بھی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ  پنجاب حکومت کی ’راستہ ایپ‘ کے ذریعے آن لائن اپائنٹمنٹ بھی لے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر