Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں آج سے 3 دن کیلئے گرین لائن بس سروس بند رہے گی

Now Reading:

کراچی میں آج سے 3 دن کیلئے گرین لائن بس سروس بند رہے گی

کراچی میں یومِ عاشور کے موقع پر ٹیکنیکل بنیادوں پر گرین لائن بس سروس آج سے 3 دن کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کے مطابق عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو کراچی میں گرین لائن بس سروس کو بند رکھا جائے گا۔

گرین لائن بس سروس کے آخری اور مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے 3 دن تک محرم الحرام کے جلوس نکالے جاتے ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے یہ علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے۔

ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ یومِ عاشور کے موقع پر سرکاری چھٹیوں اور امورِ زندگی معطل ہونے کے باعث مسافر بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

ڈبل سواری پر پابندی

Advertisement

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق سندھ بھر میں 5 اگست سے 10 اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین، بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

کراچی میں موبائل فون سروس بند

کراچی میں 8 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں پر  موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔

پیشاور میں بی آر ٹی سروس معطل

Advertisement

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ  نویں اور دسویں محرم الحرام کو بی آر ٹی سروس معطل رہیگی جبکہ زو بائسیکل شیئرنگ سسٹم فعال رہیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر