 
                                                      
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے اسکاٹ لینڈ کے ق لیگی صدر شبیر شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جبکہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے اس لیے بیرون ملک بسنے والےحکومتی اتحاد میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں کیونکہ ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 