Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی فنڈ قائم

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی فنڈ قائم
وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امدادی فنڈ “بلوچستان فلڈ ریلیف اور بحالی فنڈ ” کہلائے گا، فنڈ کا اکاؤنٹ ہیڈ G 12141 ہے۔

اس اکاؤنٹ کے تحت اندرون و بیرون ممالک سے عطیات جمع کرایا جا سکتے ہیں، اس اکاؤنٹ ہیڈ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام برانچوں میں عطیات وصول کی جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس ہیڈ کے تحت عطیات بلوچستان بھر کے خزانہ دفاتر میں بھی جمع کرایا جا سکتے ہیں۔

بلوچستان کے دریاؤں اور نالوں میں سیلاب اور شدید بارش کی پیشگوئی

Advertisement

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان کے دریاؤں اور نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب اور 24 گھنٹوں کے بعد شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ اور دریائے کابل اور سندھ کی معاون ندیوں میں کل پیر تک ‘درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب’ متوقع ہے۔

بلوچستان میں شدید بارشوں سے مزید 18 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث جعفرآباد، گندھکا اور اوستہ محمد میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارکھان میں 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی جبکہ نصیر آباد میں پھنسے ہوئے 350 خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے کوئٹہ آواران اور لسبیلہ میں کلی حسنی اور کلی غلام جان کے سیلاب متاثرین میں 122 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جبکہ لسبیلہ اور ربی میں دو فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔

Advertisement

صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد مکانات منہدم

پی ڈی ایم اے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 26 ہزار 567 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 710 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر