ایف آئی اے، وفاقی اور صوبائی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب دہشتگردوں کی ریڈ بک تیار کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مجموعی طور پر انتہائی مطلوب 1331 دہشتگردوں کی سالانہ ریڈ بک جاری کردی۔
ریڈ بک میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کو 45 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کو 33 دہشتگرد مطلوب ہیں۔
گلگت بلتستان پولیس کو 20، کے پی کے پولیس کو 850، بلوچستان پولیس کو 127، سندھ پولیس کو 138 اور پنجاب پولیس کو 118 دہشتگرد مطلوب ہیں۔
مطلوب دہشتگردوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر مولانا صدر حیات کے سر کی قیمت 80 لاکھ روپے ، دہشتگرد نورزیب خان ، انعام اللہ اورنعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 ، 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دہشتگردوں ضیاء اللہ خان، محمد سعید، قیصر خان، ثاقب رحمان اور ٹی ٹی پی ٹارگٹ کلر یاسر کے سر کی قیمت 30،30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
