
حافظ آباد میں تیز رفتار بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 7 جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ حافظ آباد میں سولگیں کھرل کے نزدیک پیش آیا ہے جہاں اب ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔
موقع پر موجود افراد کے مطابق سولنگی کھرل کے مقام پر تیز رفتار بس ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری تھی، متعدد مسافر بس کے نیچے آکر کچلے گئے، بس کے نیچے آنے والے 7 مسافر جاں بحق جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مسافروں کی ہلاکتیں مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے جبکہ فوت شدگان کی میتوں اور زخمی مسافروں کو بس کے نیچے اور اندر سے نکال کر ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ زخمیوں کے علاج معالجے میں سستی نہ کی جائے اور انہوں نے تمام طبی سہولیات بروقت پہنچانے کا حکم بھی دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News