Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیکل ٹیموں نے اب تک 14822 سیلاب متاثرہ مریضوں کا طبی معائنہ کیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ

Now Reading:

میڈیکل ٹیموں نے اب تک 14822 سیلاب متاثرہ مریضوں کا طبی معائنہ کیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 14822 سیلاب متاثرہ مریضوں کا طبی معائنہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے مطابق پاک فضائیہ کی خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی ایئر موبلٹی کمانڈ نے ہیلی کاپٹرز اور C-130 طیاروں کی 89 پروازوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان پہنچایا ہے، وادی نلتر میں بھی پاک فضائیہ کی جانب سے ریلیف اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 795 خیمے اور 42491 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے، تقسیم کیے گئے امدادی سامان میں 146726 بنیادی اشیائے خوردونوش اور خشک راشن کے بیگ اور 82806 پانی کی بوتلیں شامل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک 16 ٹینٹ سٹیز اور 41 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں مفت رہائش اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر