Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہو، حافظ نعیم کا الزام

Now Reading:

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہو، حافظ نعیم کا الزام
حافظ نعیم

جماعت اسلامی کراچی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور اس سے کراچی کی عوام کو فائدہ ہوگا لیکن پی پی اور ایم کیو ایم ایسا نہیں ہونے دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں عوام کو لوٹنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں جبکہ ہزاروں ارب کے بجٹ پی پی کے ہاتھ میں تھے لیکن شہر کیلیے کچھ نہیں کیا گیا اور اس وقت بھی ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں عوام کا کوِئی پرسان حال نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہو یا وفاقی ، سب اپنی سیاست میں لگے ہوئے ہیں، کراچی کے عوام کے مسائل پر کسی حکومت کی توجہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے دوہرا معیار ہے، ہمارے بچے بچیاں سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں رشوتوں کے بازار گرم ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں جعلی ڈومیسائل کا بہت بڑا کاروبار ہے جس کی مدد سے سرکاری نوکریوں میں خاص طور پر کراچی کی عوام کا حق مارا جاتا ہے اور قابل باصلاحیت نوجوانوں کو بری طرح سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر انہیں نے بتایا کہ فرسٹ ایئر کے داخلے کے لئے ڈومیسائل ضروری نہیں ہوتا ہے اس کے بغیر بھی داخلے ممکن ہیں لیکن حکومت کی جانب سے داخلے کے لئے ڈومیسائل کی شرط بالکل غلط ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ داخلے کے لئے ڈومیسائل کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ چوری اور رشوتوں کا یہ بازار ختم کیا جاسکے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں لیکن پھر بھی قوم یوم آزادی منا رہی ہے اور اسکی تیاریوں میں مصروف نظر آرہی ہے جس کے لئے لوگوں نے جان و مال کی قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم اگر دیکھے تو حقیقی آزادی کہیں بھی نہیں ہے ہر طرف جاگیردارانہ نظام قائم ہے جو انگریزوں کی غلامی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک عام آدمی ہر شے پر ٹیکس کی ادائیگی کرتا ہے لیکن ان جاگیرداروں پر یہ ٹیکس عائد نہیں ہوتا ہے اور ہمیں ان سے ہی آزادی حاصل کرنی ہے جو آج ہر بڑی پارٹی میں ہر بڑے عہدوں پر موجود ہیں کیونکہ ان کے ہوتے ہوئے عام عوام کو ان کا حق نہیں مل سکتا ہے۔

Advertisement

ان تمام حالت کے باوجود یہ ملک اللہ کا بہت بڑا احسان ہے اور 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ہم لوگوں کو یہی پیغام دیں گے کہ اس مقصد کی طرف لوٹیں جس کے لئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا جس میں اسلام کا عادلانہ نظام ہو، جس میں ہر ایک کے لئے آسانی اور سکون ہوگا لیکن صرف چور ہی پریشان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے کے الیکٹرک کے خلاف ہمارا کیس موجود ہے لیکن اس میں عدالت کچھ نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی انصاف مل رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ چودہ اگست کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ،کیس پاور کس کی کمپنی ہے قوم کو بتائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس کر کے قومی تحویل میں لیا جائے  اور کے الیکٹرک کا فرانسک آڈٹ کرایا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی میں کس کوالٹی کا کام ہوا سب کو نظر آ رہا ہے لیکن جماعت اسلامی کے ہاتھوں اس شہر کی تعمیر نو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر