Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وزارت داخلہ کی کوارڈینیشن بہتر بنانے پر اتفاق

Now Reading:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وزارت داخلہ کی کوارڈینیشن بہتر بنانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ کی کوارڈینیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ کی اپنے سعودی ہم منصب سے جدہ میں سعودی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی ہے۔

 

ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے اپنے ہم منصب کو خادمین حرمین شریفین کا حج 2022 پر بہترین انتظامات کرنے پرمبارکباد پیش کی۔

وزیر داخلہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد اور سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے اور ملکر تمام داخلی اور علاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ ہیں، پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے رانا ثناء اللّٰہ کا وزارت داخلہ پہنچنے پراستقبال کیا۔

اس موقع پر وزراء داخلہ ملاقات میں رانا ثناءاللّٰہ کے ساتھ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر عامر خرم راٹھور اور قونصل جنرل خالد مجید بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر