Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ
پنجاب کابینہ

پنجاب کابینہ

پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کابینہ کو سیلاب و بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، امدادی سرگرمیوں اور ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پنجاب کابینہ میں بارشوں اور سیلاب سے آبپاشی انفرا اسٹرکچر کی بحالی پہنچنے والے نقصانات کی تعمیر اور مرمت کے لئے 4ارب روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کا اعلان

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پرویزالہیٰ نے کہا کہ میرا ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان بہن بھائیوں کو ریلیف دینے کے لئے استعمال کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بارشوں و سیلاب سے جاں بحق ہونے افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی ،چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مٹھن کوٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائےاور انتظامیہ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو ہرممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ دیہات میں امدادی کیمپوں میں تمام ضروری اشیاء وافر تعداد میں موجود ہونی چاہئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں۔

کے پی میں تباہی کے بعد سیلاب پنجاب میں داخل

Advertisement

سوات اور نوشہرہ میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلے پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میانوالی میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

‘پنجاب میں سیلاب، نقصانات اور ریلیف کا جائزہ لینے کیلئے وزراء پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنا دی’

سابق گورنرپنجاب اور مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب کی 3تحصیلیں سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئیں، دیگر صوبوں کی نسبت نقصان کم ہے، نقصانات اور ریلیف کا جائزہ لینے کیلئے وزراء پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنادی گئی، متاثرین کی بحالی کیلیے تمام ادارے اورانتظامیہ سرگرم ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ زیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کابینہ ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی سیلاب متاثرین کے اعداد و شمار کا تعین کر رہی ہے، سیلاب متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگا کر اس کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر