Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب آدمی کی زندگی 5 مہینے میں تباہ و برباد ہوگئی، شیخ رشید

Now Reading:

غریب آدمی کی زندگی 5 مہینے میں تباہ و برباد ہوگئی، شیخ رشید
شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ غریب آدمی کی زندگی 5 مہینے میں تباہ وبرباد ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا لے گیا ہے، بلاول لاڑکانہ میں، فضل الرحمان ڈی آئی خان میں، عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

Advertisement

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ مفتاح بہانا ہے، اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کروانا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سارے کیس سیدھے کر لیے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سارا انفراسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے، چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 45%سے بڑھ گئی،پٹرول پر بھی 20%اضافہ ہونے جارہا ہے، غریب آدمی کی زندگی5 مہینے میں تباہ وبرباد ہوگئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات بہہ گئے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر