Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا  اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا  اجلاس آج ہوگا
وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا  اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا  اجلاس آج 3 بجے ہوگا جس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری سمیت پاکستان ری انشورنس کمپنی لیمیٹڈ کے سی ای او کی منظوری دی جائے گی۔

اسکے علاوہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان فریم ورک معاہدہ کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے لئے عالمی معاونت کی سمری بھی اجلاس میں پیش ہوگی۔

یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی کی سمری پیش کی جائیگی جبکہ ترقیاتی اسکیموں پر کام کے آغاز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement

علاوہ ازیں ای سی سی اور لیجسلیٹو کیسز پر فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔

دوسری جانب میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کےفیصلے پر مشاورت ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد کے قانونی کارروائی کےلیے فیصلے ہوں گے جس کے لئے وزیرقانون اورحکومتی قانونی ٹیم کابینہ کو الیکشن کمیشن فیصلہ پر بریفنگ دے گی۔

اجلاس کے دوران عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری متوقع ہے جبکہ عمران خان کی نااہلی سےمتعلق سپریم کورٹ سے رجوع کے فیصلے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کے بعد معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر