
سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں میں ممالک مختلف امور ،تعلقات اور ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
ایرانی سفیر سید محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری ہو رہی ہے، ہماری دو ستی لازاول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتہ بہت مضبوط ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کاروبار کے لئے دوست ماحول ہے ، جس سے ایرانی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے بھی زیر بحث آئے ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ ملاقات میں سیکرٹری/چئیر مین ریلویز ظفر زمان رانجھا ، ایڈیشنل سیکرٹری /سیکرٹری ریلوے بورڈ مظہر علی شاہ ، ڈی جی پلاننگ عبدالما لک ودیگر شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News