Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مون سون بارشوں نے تباہی مچادی

Now Reading:

مون سون بارشوں نے تباہی مچادی

پاکستان بھر میں جاری مون سون بارشوں کے سلسلے نے ملک بھر میں تباہی مچادی ہے۔

بارشوں کے باعث ہونے والے تباہی میں ہزاروں گھر ڈوب گئے ہیں جبکہ جانی نقصانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ کئی گاؤں/دیہات زیر آگئے ہیں جس سے ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

ٹھٹھہ:

ٹھٹھہ  کے ساحلی علاقے کھاروچھان کے  15 دیہات ڈوب گئے ہیں۔

Advertisement

عبداللہ میربحر، احمد پاتنی، جمعوں سہتو، حافظ، اسماعیل، اللہ ڈنہ ملاح، عمر شیدی گوٹھ، حاجی ابن رونجھو، مصری رونجھو، گوٹھ عبدالرحان، مجید اترادی، کھٹی گوٹھ، محمد مالہیو، سمیت 15 دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

پانی داخل ہونے سے مذکورہ دیہات میں خوف و حراس پھیل گیا ہے جبکہ لوگ پریشان حال ہیں۔

دادو:

دادو شہر سمیت گردنواح کے علاقوں وقفے سے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سڑکیں گلیاں تالاب بن گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آگیئں ہیں۔

اسکے علاوہ پہاڑی سلسلوں میں بارشیں ندی نالوں میں طغیانی جبکہ گاج ندی سمیت بیشتر ندی نالوں میں طغیانی کاچھو متعد علاقوں کا شہری آبادی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب گاؤں مرید ببر سمیت دیگر دیہاتی علاقے ڈوبنے کا خدشہ ہے جبکہ کشتیاں نا ہونے پر علاقہ مکین مسائل سے دوچار ہیں اور پانی کے گرد علاقہ مکین کے اشیاء خوردنوش سمیت طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔

Advertisement

جہانیاں:

جہانیاں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگئے ہیں جبکہ  نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

بارش سے کپاس کی فصل  اور جانوروں کے چارہ جات  متاثر ہوئے ہیں جبکہ بجلی کی سروس معطل ہوگئی ہے اور گلیاں و تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

مٹیاری:

مٹیاری، ہالا ، سعیدہ باد ، اڏيرو لال سميت ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سميت تیز آندھی طوفانی اور تیز بارش جاری ہے جبکہ مواسلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

نکاسی آب کا نظام درست نا ہونے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جبکہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Advertisement

خیرپور:

شہر وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لقمان غازی چوک میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی  ہے جس میں دو خواتین اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹانک:

ٹانک کے گاؤں پائی میں ایک بار پھر بڑا سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے جو کہ 11 جولائی کے بعد آئے روز سیلابی ریلوں کی زد میں ہے۔

سیلاب کی سطح بتدریج بڑھ رہی ہے جس کے باعث گاؤں پائی میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان کا اندیشہ ہے۔

جنوبی وزیرستان:

Advertisement

جنوبی وزیرستان مسلسل کل رات سے بارش کا سلسلہ  وقفے وقفے جاری ہے  جس کے باعث برمل کے علاقہ غورلامہ میں گھر کی دیوار گرگٸی ہے۔

گھر کی دیوار گرنے سے دو بچے دب کر موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر