
کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
شہر کراچی میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہوچکا ہے جس کے زیر اثر دن اور رات کے اوقات کار میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بارشوں کے باعث سڑکوں سمیت کئی علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی بری طرح سے درہم برہم ہورہی ہے جبکہ معمولات زندگی بھی متاثرہورہی ہے۔
امتحانات ملتوی:
کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچےاور عملی امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ تمام ملتوی شدہ پرچے اب 23 اگست 2022 کو انہیں مراکز میں لیے جائیں گے جبکہ عملی امتحانات ری شیڈیول کرنے کے لئے کالجز کو ہدایت جاری کر دئیے گئے۔
لوڈ شیڈنگ:
شہر قائد میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔
شہری بجلی نہ ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں۔
نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، بفرزون ، جمشید روڈ ، مارٹن کواٹر سمیت اولڈ سٹی ایریا ، ماڑی پور ، کھارادر ، لیاری ، کیماڑی کے علاقے میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
اسکے علاوہ ملیر ، سعود آباد ، قائد آباد، گلستان جوہر ، ابولحس اصفحانی روڈ ، گلشن بلاک 4a ، ناظم آباد میں بھی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
ٹرین شیڈول:
موسم کی خراب صورتحال کے باعث کراچی سے دیگر شہروں کے لئے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاھور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاھور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاھور آنے والی خیبر میل ایکسپریس 3گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی سے لاھور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکار ہوئی ہے جبکہ کراچی سے لاھور آنے والی قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اور کراچی سے لاھور آنے والی تیزگام ایکسپریس3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی براستہ فیصل آباد۔ راولپنڈی-پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 2 گھنٹے40منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ سر سیدایکسپریس 2 گھنٹے40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی سے لاھور آنے والی کراچی ایکسپریس2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہےکراچی سے لاھور آنے والی گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور اچی سے لاھور آنے والی عوام ایکسپریس2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News