Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار، تعداد 15 ہوگئی

Now Reading:

ملک میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار، تعداد 15 ہوگئی
شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان

ملک میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

ترجمانِ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے پولیو کا ایک اور  کیس رپورٹ ہوا  ہے جس کے بعد رواں برس وائرس میں مبتلا متاثرہ بچوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے مزید بتایا کہ  پولیو سے  متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات یکم اگست سے ظاہر ہونا شروع ہوئیں، اس سال شمالی وزیرستان میں یہ پولیو کا 14اور  مجموعی طور پر پاکستان کا 15 ہواں کیس ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے والدین سے اپیل کی ہے پولیو ورکرز مشکل حالت کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں، اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلایئں۔

Advertisement

پولیو پھیلنے کی وجوہات

ماہرین اس حوالے سے کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا مرض ہے جو چھونے سے پھیلتا ہے، یعنی اس بیماری کو ہم چھوت کی بیماری بھی کہ سکتے ہیں جو زیادہ تر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے کیونکہ ان میں قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے، یہ مرض متاثر شخص کے فضلہ سے پھیلتا ہے، یہ فضلہ گٹر کی نالیوں میں جاتا ہے اور پانی میں مکس ہو کر دوسرون کو متاثر کرتا ہے، اس کا وائرس ہوا میں پھیل کر ہماری خوراک میں شامل ہوجاتا ہے اور ہم اس خوراک کو استعمال کرتے ہیں۔

ہمارے یہاں چونکہ سیورج کا نظام بہت اچھا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس وائرس کو پھیلنے میں زیادہ دقت نہیں ہوتی اور یہ باآسانی ہمیں متاثر کر دیتا ہے۔

پولیو کا وائرس بچے کے منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ گلے ، معدے، اور آنتوں میں 3 سے 5 روز تک پرورش پاتے ہوئے قبض، قہ، بازو یا ٹانگ میں درد اور گردن میں درد کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر