شہر کراچی میں آج گرج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ دن بھر کے دوران گرمی کی شدت میں بھی اضافہ متوقع کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائیگا جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائیگی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں دوپہر کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور اس دوران ہلکی تا معتدل درجے کی بارش ممکن ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت شدید حبس ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر بھر میں بارش میں شدت 10 اگست تا 13 اگست کے دوران رہے گی جبکہ اس دوران سمندر میں طغیانی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کی ماہیگیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے اسکے علاوہ حب اور تھڈو ڈیم میں دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب آج ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا۔
صوبہ پنجاب:
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور گرم رہنے کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، لاہور، و ہا ڑ ی، بہاولپور، ڈ یرہ غازی خان، ملتان اوررحیم یارخان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان:
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمر طوب رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان ،آواران،واشک،خاران، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا:
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ دیر، سوات، چترال،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بونیر، مردان، پشاور، کو ہاٹ، بنوں اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان:
کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ:
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور مر طوب ر ہنے کے علاوہ تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ،بدین ، سجاول، ٹھٹھہ ،سانگھڑ ، خیر پور، ٹنڈو اللہ یار،ٹنڈو محمد خان، مٹیار ی ، سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شہید بینظیرآ باد ، دادو، حیدر آباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
