
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں شہباز گل کو عدالتوں سے انصاف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دائرہ کار میں رہ کر بات کرتے ہیں، پی ڈی ایم دیوانی ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش پی ڈی ایم کی زندگی کی بہت بڑی حماقت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بہت سارے لوگ سوچتے ہیں کاش ہم آزاد الیکشن لڑ لیتے۔
‘ 25مئی کو ظلم و بربریت کے پہاڑ گراۓ گئے’
عامر کیانی نے کہا کہ 25مئی کو ظلم و بربریت کے پہاڑ گراۓ گئے، امید کرتے ہیں شہباز گل کو عدالتوں سے انصاف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کا ڈپلیکیٹ بھی بنا کر لے آئیں، اب کچھ نہیں ہونے والا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں نہ صرف نواز شریف کے نام بلکہ 12 جماعتوں کی حمایت کے ساتھ الیکشن لڑا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News