
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک افراتفری کا شکار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے لکھا کہ ہمارا ملک پاکستان افراتفری کا شکار ہے، سب ایک دوسرے سے بر سر پیکار ہیں۔
ہمارا ملک🇵🇰افراتفری کا شکار ہےسب ایک دوسرے سے بر سر پیکار ہیں جبکہ دشمن ہماری تاک میں ہے
دنیا کی واحد اسلامی جوہری طاقت والا ملک انہیں ایک آنکھ نہیں بھاتااس وقت ملک کو امن و استحکام اور مضبوط حکومت کی ضرورت ہےAdvertisement
پوری قوم گومگو کی اس کیفیت میں اضطراب کا شکار ہے
واحد حل الیکشن ہے!— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) August 12, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں علی محمد خان لکھتے ہیں کہ دشمن ہماری تاک میں ہے کیونکہ دنیا کی واحد اسلامی جوہری طاقت والا ملک انہیں ایک آنکھ نہیں بھاتا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو امن و استحکام اور مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم گومگو کی اس کیفیت میں اضطراب کا شکار ہے اس لیے واحد حل الیکشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News