ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کی جانب سے ملائیشیا کا دورہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور کے دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشیا کے نیول بیس آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا جبکہ میزبان بحریہ کے افسران اور مختلف سفارتی شخصیات نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق پی این ایس تیمور نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دوطرفہ بحری مشق MALPAK IV میں حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پی این ایس تیمور کے اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
