پی این ایس ذوالفقار کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دبئی بندرگاہ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نےمیزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس ذوالفقار پر پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دورہ کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے بحری مشق میں حصہ لیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی این ایس ذوالفقارکےاس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
