تیمور جھگڑا
وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی اپنی پارٹی انکی تباہی کے لیے کافی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے لکھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے، ان کی اپنی پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ اور ان کے چمچے ان کی اپنی تباہی کے لیے کافی ہیں۔
We have a flood situation on hand, which must take precedence over all else.
But interesting that Miftah Ismail called, and we finally have time on Monday to resolve our issues, as he said in his late night presser. Sad that in their Pakistan, you have to shout to be heard. https://t.co/It7cIVaHVFAdvertisement— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) August 26, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں تیمور جھگڑا لکھتے ہیں کہ کے پی حکومت یا میں آئی ایم ایف کو کیوں خط لکھیں گے؟ میں نے وفاقی وزیر خزانہ کو جو خط لکھا ہے وہ آپ خود پڑھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سیلاب کی صورتحال ہے، جس کو باقی سب پر ترجیح دینی چاہیے، دیر آئید درست آئید،مفتاح اسماعیل نے کال کی، انہوں نے پختونخوا کے معاشی مسائل پر بات کرنے کی حامی بھردی ہے ۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ آئندہ پیر کو پختونخوا کے مسائل پر بات چیت کیلئے وقت طے پاگیا ہے، افسوس ہے کہ ان کے پاکستان میں سنوائی کیلئے آپ کو چیخنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
