Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی جدوجہد حقیقی آزادی تک جاری رہے گی ، فواد چوہدری

Now Reading:

پی ٹی آئی کی جدوجہد حقیقی آزادی تک جاری رہے گی ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد حقیقی آزادی تک جاری رہے گی  جس کا اگلا لائحہ عمل مکمل طور پر واضح ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ملک پر مسلط  ٹولے کو ہٹانے کے لیے ملک گیر تحریک شروع کر چکے ہیں اور کراچی کا جلسہ بھی اسی تحریک کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی یہ جدوجہد 10 ستمبر تک یہ تحریک جاری رہے گی اور اگر 10 ستمبر تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تو ہمارا لائحہ عمل تبدیل ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل کراچی میں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے اور اتوار کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، کراچی سمیت پورے ملک میں صرف ایک لیڈر ہے جسکی آواز پر پوری قوم عمل کرتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری قوم کی کراچی نمائندگی کرتا ہے اور کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کل ہونے والا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر جو تشدد کیا گیا اور جو مصیبتیں اٹھائیں اسکی مثال نہیں ملتی  ہے جبکہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جو مولانا ، مریم صفدر نے نہ کی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو پہلے سے ہی دمہ کی بیماری ہے، ان پر تشدد کے سبب انکی طبیعت مزید بگڑ رہی ہے جس کے باعث ان کو سانس لینے میں شدید مشکل کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ،خواجہ سمیت دیگر کی جانب سے پی ٹی آئی کو اینٹی آرمی ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر