Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت جلد ہی متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے حکمت عملی کا اعلان کرے گی، سعد رفیق

Now Reading:

حکومت جلد ہی متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے حکمت عملی کا اعلان کرے گی، سعد رفیق
سعد رفیق

وزیر ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے جلد جامع حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔

 اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق  نے کہا ہے کہ موجودہ سیلاب نے دوہزار دس کا سیلاب بھی توڑ دیا ہے جس سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے ۔

خواجہ سعد رفیق نے تمام سیاسی قوتوں سے کہا کہ وہ اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے بجائے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری عالمی برادری اس بحرانی صورتحال میں پاکستان کی مدد کر رہی ہے لیکن پی ٹی آئی سیاسی جھگڑوں میں مصروف ہے اور اس آفت کے پہلے دن سے ہی سیلاب کی صورتحال سے توجہ ہٹا رہی ہے۔

اقتصادی صورتحال کے بارے میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معاشی خود انحصاری ہماری واحد منزل ہے اور آئی ایم ایف فنڈ صرف عارضی ریلیف ہے۔

Advertisement

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلح افواج، شہری ادارے، فلاحی ادارے اور تمام متعلقہ حکام سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریلیف اور ریسکیو پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نازک موڑ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ انتہائی افسوسناک ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست دشمنی اور عدالت کی توہین پر کارروائی ہورہی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر