وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی گجرات میں معروف صنعتکار عدنان سیٹھی کی رہائش گاہ آمد ہوئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گجرات کے تاجروں، صنعت کاروں اور معززین علاقہ کی ملاقات ہوئی جبکہ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، اراکین صوبائی اسمبلی سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، محمد ارشد چوہدری اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
تاجر برادری اور صنعت کاروں نے گجرات کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں کے عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گجرات کو ڈویژن بنانا آپ کا تاریخ ساز اقدام ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم اور اتوار کو کاروبار کی اجازت دینے پر پنجاب کی پوری تاجر برادری اور صنعت کار آپ کے بزنس فرینڈلی اقدام کو سراہتی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی تاجروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں، کاروبار کے اوقات کار کی پابندی کو پورے صوبے میں ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری مراکز او رمارکیٹیں پورے ہفتے کھولنے کی اجازت دی ، تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے صوبے میں مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر گجرات کو باقاعدہ ڈویژن کا درجہ دیا اور اب کنجاہ اور جلالپور جٹاں کو تحصیل بنا ئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، 2 ستمبر کو عمران خان گجرات کے سٹیڈیم میں جلسہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں ایک ماہ کے اندر کام نظر آنے شروع ہو جائیں گے،سارے وعدے پورے کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
