
پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور علاقوں کے لئے ملنے امداد پر وزیراعظم نے چین اور ترکی کے ساتھ اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملنے والی امداد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
I thank H.E. President Xi Jinping & H.E. Premier Li Keqiang for the financial assistance to flood-affected people of Pakistan. This flood is like no other in terms of its intensity & spread. China 🇨🇳 has been there for us at the most difficult times & we greatly value its support
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 30, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی مدد کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیلاب اپنی شدت اور پھیلاؤ کے لحاظ سے کسی اور جیسا نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہم اس کی حمایت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نے ترکی سے ملنے والی امداد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کو متحرک کیا ہے جس کے تحت اب تک 6 پروازیں اتر چکی ہیں۔
In line with his commitment, my brother H.E. President @RTErdogan is leading humanitarian aid drive for flood affectees. Turkey 🇹🇷 has mobilized massive relief effort. 6 flights have landed so far; 2 more will arrive tomorrow. Train carrying relief goods left Ankara for Pakistan pic.twitter.com/ZywsM0gLSB
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 30, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ کل مزید 2 آئیں گے۔ امدادی سامان لے جانے والی ٹرین انقرہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News