Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر معمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، آغا سراج

Now Reading:

غیر معمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، آغا سراج
آغا سراج  درانی

آمدن سےزائداثاثےبنانےکا کیس؛ آغا سراج درانی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج  درانی نے کہا ہے کہ غیر معمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج  درانی نے گڑھی یاسین کا دورہ کیا اور سیلاب  سے متاثرہ علاقوں  میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج  درانی کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام تنہا نہیں چھوڑیں گے، کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز متاثرہ افراد کو جلد از جلد مدد فراہم کریں۔

 قائم مقام گورنر سندھ نے کہا کہ غیر معمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، رواں  سال 2010 ، 2011 سے بھی زیادہ مشکل صورتحال ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے متاثرین کی  مدد کرنے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ حکومت سندھ نے شکار پور سمیت  تمام اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

آغا سراج  درانی نے کہا کہ عوام کی مدد میں غفلت کسی صورت معاف نہیں کی جائے گی، پانی کی جلد از جلد  نکاسی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج  درانی کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور اسپیل کی پیشن گوئی  ہے دعا ہے کہ یہ خیر کی بارش ہو البتہ اشیا کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر