پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے کے معاملے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر گورنر پنجاب نے اسٹاف کو آگاہ کردیا ہے، پنجاب کابینہ کا کل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 11 بجے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
گورنر ہاؤس میں کابینہ کے حلف اٹھانے کے انتظامات شروع ہوگئے ہیں اور گورنر ہاؤس اسٹاف کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے گورنر پنجاب کو حلف لینے سے متعلق سفارش بھیجوانے کی ہدایت کردی ہے۔
21 رکنی پنجاب کابینہ فائنل
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق 21 رکنی پنجاب کابینہ کا باضابط اعلان آج چوہدری پرویزالہیٰ اورمونس الہیٰ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، وزراء کے محکموں کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔
وزراء سے خطاب میں عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر دفاتر آنا ہے، توقع کرتا ہوں کہ آپ چودہ سے سولہ گھنٹے کام کریں اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آفس میں وقت دیں گے تو بیورو کریسی بھی وقت پرآئے گی ، واضح فرق نظرآنا چاہیے کہ ہماری حکومت عوام کے لئے کام کررہی ہے۔
عمران خان کا پنجاب حکومت کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور گورننس کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پنجاب کابینہ کی 100 فیصد کارکردگی کے لئے سرگرم ہے، چیئرمین عمران خان ہفتہ وار پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا اور عام عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کےلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
عمران خان کی تمام وزراء کو ہدایات
چیئرمین عمران خان نے تمام وزراء کو 14 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت دی کہ کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس کے علاوہ عمران خان نے تمام وزراء کو وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
