
پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے زائد نہیں ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 145 میگاواٹ ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 855 میگاواٹ ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 7 ہزار 570 میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 571 میگا واٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 589 میگا واٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 889 میگاواٹ، سولر پلانٹس سے 141 میگا واٹ اور بگاس پاور پلانٹس سے 95 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد تک بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News