Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، آرمی چیف

Now Reading:

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام حاضرین اور ناظرین کو سلام پیش کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستان کے 2  اور دیگر ممالک کے 41 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل نوجوانوں پر اتنا ہی فخر ہے، جتنا 2 پاکستانی کیڈٹس پر ہے۔

Advertisement

آرمی چیف نے کہا کہ پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ  دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے  کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔  پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات بھی پائے جاتے ہیں۔ امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے روابط مزید بلندیوں پر جائیں گے۔

پاک فوج کے سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا اعزاز

جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے پہلے سپہ سالار ہیں جنہیں بطور مہمان خصوصی پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔

Advertisement

جنرل قمر جاوید باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر