Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن  نے الرٹ جاری کردیا

Now Reading:

ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن  نے الرٹ جاری کردیا

ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہونے کی صورت میں  فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن  نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن  کا کہنا ہے کہ آج سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں ہو سکتی ہیں جبکہ یہ سلسلہ 28 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں سے کوہ سلیمان کے علاقوں میں مزید تباہی آسکتی ہے جبکہ پہلے ہی سیلابی پانی نے قریبی علاقوں میں تباہی مچا دی، سیکڑوں افراد ہلاک، ہزاروں جانور بھی بہہ گئے ہیں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ اور دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تونسہ، سکھر، گدو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، نوشہرہ اور کوٹری کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور کالا باغ، چشمہ کے مقام پر کم درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے سندھ  میں صورتحال:

Advertisement

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے جس کی پیش نظر سکھر بیراج سے پانچ لاکھ 79 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گذر رہا ہے  ۔

سیلابی ریلے نے کچے کے علاقے میں تباہی مچادی ہے جبکہ الف کچہ، مہر گوٹھ سمیت درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ اراضی پر موجود کپاس اور سبزیوں کی فصلیں ختم ہوگئیں  جبکہ پنوعاقل سلطان پور میں سیم نالے کا شگاف چار سو فٹ چوڑا ہوگیا ہے جس سے  نکلنے والے پانی نے درجنوں دیہات کو ڈبو دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر