Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الاقوامی سطح پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ امن کی شناخت بن چکے ہیں، چودھری پرویز الٰہی

Now Reading:

بین الاقوامی سطح پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ امن کی شناخت بن چکے ہیں، چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر آرمی چیف جنرل قمر زمان امن کی شناخت بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پاکستان اور قوم کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر آج تک کسی اور ملک کے آرمی چیف کو بطور مہمان خصوصی انوائٹ نہیں کیا گیا صرف پاکستان کے آرمی چیف کو یہ اعزاز دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں جانا دراصل ان کی فوج کے حوالے سے ریفارمز اور ملک میں دہشت گردی کے تدارک کا اعتراف ہے، بین الاقوامی سطح پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی صلاحیتوں کو نہ صرف تسلیم کیا گیا بلکہ وہ امن کی شناخت بن چکے ہیں۔

“اس سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے”

Advertisement

پرویز الہی نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 26 ممالک کے کیڈٹس نے حصہ لیا جس میں پاکستانی کیڈٹس کی شمولیت بھی قابل فخر ہے، اس سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر