Advertisement
Advertisement
Advertisement

55ویں یوم آسیان پر پاکستان کی رکن ممالک کو تہنیت

Now Reading:

55ویں یوم آسیان پر پاکستان کی رکن ممالک کو تہنیت

ترجمان دفتر خارجہ  عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کو 55 ویں یوم آسیان پر تہنیت پیش کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ  عاصم افتخار احمد نے اہنے ایک بیان میں کہا کہ آسیان تعاون، دوستی اور عدم مداخلت کے اصولوں پر قائم ایک متحرک، مربوط اور فعال اقتصادی تنظیم ہے۔

“پاکستان کا آسیان کے ساتھ دیرینہ تعاون ہے”

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آسیان کے ساتھ دیرینہ تعاون ہے جوعلاقائی امن اور ترقی کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھاتا ہے، پاکستان 1993 سے آسیان کا شبعہ جاتی مکالمے کا شراکت دار اور 2004 سے آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کا رکن ہے۔

“پاکستان نے 2004 میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دوستی اور تعاون کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی”

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2004 میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دوستی اور تعاون کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی، پاکستان آسیان کی پیش رفت اور علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کو سراہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے ”ویژن ایسٹ ایشیا“ پالیسی کے مطابق پاکستان آسیان کے ساتھ اپنے کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کو ترجیح دیتا ہے، پاکستان ”ویژن ایسٹ ایشیا“ پالیسی کا مقصد رکن ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے۔

“کمبوڈیا میں منعقدہ 29ویں آسیان ریجنل فورم کا وزارتی اجلاس حال ہی میں اختتام پزیر ہوا”

ان کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا میں منعقدہ 29ویں آسیان ریجنل فورم کا وزارتی اجلاس حال ہی میں اختتام پزیر ہوا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اے آر ایف کے وزارتی اجلاس میں شرکت آسیان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر