
پنجاب کابینہ کے حلف کے لیے کل گورنر ہاوس میں تین بجے کا وقت تجویز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو حلف لینے کے لیے سمری بھجوائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ارکان کی منظوری دے چکے ہیں اور کل پنجاب کی 21 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، مراد راس، علی افضل ساہی، لطیف نذر، راجہ بشارت، نوابزداہ منصور، خرم شہزاد ورک، حسین جہانیاں گردیزی اور سردار محسن لغاری وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، سردار حسنین بہادر دریشک، عنصر مجید نیازی، ملک تیمور، منیب چیمہ، سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، راجہ یاسر ہمایوں اور علی عباس شاہ بھی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News