بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے باعث ملک بھر میں 937 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے 14 جون سے اب تک 937 افراد جاں بحق ہوئے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں 234 افراد، سندھ میں 306، خیبر پختونخوا میں 185، آزاد کشمیر 37 اورگلگت بلتستان میں 9 افراد جاں بجق ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک بھر میں اب تک ایک ہزار 343 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 6لاکھ 70ہزار328مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا جبکہ 2ہزار328کلو میٹر شاہراہیں ،60 پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
