Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع اور مختلف شعبوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان-سعودی عرب کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کے اپریل 2022 کے دورے کے دوران لئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا. دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے برادر ملک سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی اور ڈیپازٹ میں توسیع کا بھی یقین دلایا ہے۔

مزید یہ کہ وزیرِ اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر