Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا تمام درآمدات سے پابندی ہٹانے کا اعلان

Now Reading:

حکومت کا تمام درآمدات سے پابندی ہٹانے کا اعلان
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

حکومت کی جانب سے تمام درآمدات سے پابندی ہٹانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام درآمدات پر سے پابندی ہٹا رہے ہیں، پابندیاں ہٹا کر ٹیکس ڈیوٹیز لگا دیں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پابندی ہٹا رہے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بورڈ میٹنگ سے قبل امپورٹ بین کو ہٹا دیں اس لئے اب ہم 27 ارب روپے کے ٹیکسز کے لیے آرڈیننس لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی تاریخ کا بتا دیا ہے جو کہ 29 اگست کو منعقد ہوگا اسکے علاوہ 4 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کا بھی انتظام ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آرڈیننس کےذریعےتاجروں کیلئےٹیکس لائیں گے، کوشش ہوگی جتنی ڈیوٹیز ہیں اس پر 3 گنا ریگولیٹری ڈیوٹی لگادیں گے اور امپورٹڈ اشیاء پر ڈیوٹی لگادیں گے تاکہ زیادہ امپورٹ نہ ہوسکے۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تمباکو پر ٹیکس 10 روپے سے بڑھا کر 380 روپے کررہے ہیں اور لگژری گاڑیوں، الیکٹرانکس پر 400 سے 600 فیصد ٹیکس کردینگے، لگژری آئٹم پر ٹیکس کی شرح بڑھانے سے 14 ارب روپے تک کا ٹیکس ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے تاجروں پر 7.5 فیصد اِنکم ٹیکس اور 5 فیصد سیلز ٹیکس ہو گا جبکہ یکم اکتوبر کے بعد پچاس یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے تاجروں پر ٹیکس بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور درآمدات میں 19 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ تجارتی خسارے میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے اسکے علاوہ بینکنگ سسٹم میں 650 ملین ڈالر زیادہ آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں کو مشینری کی درآمد کی جلد اجازت دی جائے گی جبکہ چھوٹی مشینری کی درآمد پر ابھی بھی پابندی نہیں ہے لیکن جو صنعت کار مشینری درآمد کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں ان کیلئے ابھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہماری پالیسیز کارآمد ثابت ہورہی ہیں جس کی وجہ سے معیشت بہتر سمت میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور چین نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے ۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ سعودی کمپنی پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گی جس کے زیر اثر پاکستان میں 70 سے 80 ٹیلی کام ٹاورز نصب کیئے جائیں گے،اس کے علاوہ بھی سعودی کمپنی بڑی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس سے 1 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدیں گے جو کہ 390 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر