Advertisement
Advertisement
Advertisement

10 ستمبر سے پہلے جعلی حکومت کو لپیٹ دینگے، عمران اسماعیل

Now Reading:

10 ستمبر سے پہلے جعلی حکومت کو لپیٹ دینگے، عمران اسماعیل
عمران اسماعیل

عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 10 ستمبر سے پہلے جعلی حکومت کو لپیٹ دینگے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، شہبازگل پر تشدد کیا جارہا ہے۔

‘امپورٹڈ حکومت عوام میں جانے سے ڈرتی ہے’

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کا پیٹ کاٹ کر پیسہ نکالنے والے اکٹھے ہوگئے، پہلے کہتا ہوں اتنا کریں جتنا برداشت کرسکیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام میں جانے سے ڈرتی ہے، ریاستی مشینری عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف لگائی گئی، عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، ان کی خام خیالی ہےعمران خان کی پارٹی ختم ہوجائے گی۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حلیم عادل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، حلیم عادل پر بھی تشدد کیا جارہا ہے۔

شہباز گل پمز کارڈیالوجی ایمبرجنسی سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو ابتدائی طبعی معائنہ کے بعد پمز کارڈیالوجی ایمبرجنسی سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کو جن پرائیویٹ رومز میں منتقل کیا گیا اس سے پہلے آصف علی زرداری اور نواز شریف بھی داخل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ابتدائی طبعی معائنہ رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، اگر شہباز گل کو ہسپتال میں داخل رکھنا ہوا تو ان پرائیویٹ رومز کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔

شہباز گل کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری پر طبعی معائنہ کے لئے پمز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری پمز ایمرجنسی میں تعینات کی گئی ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو شہباز گِل سے ملنے سے روک دیا

پولیس نے ملزم شہباز گِل سے ملنے کیلئے اسپتال آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات سے روک دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اب سے کچھ دیر قبل شہباز گِل سے ملاقات کے لیے پمز اسپتال پہنچے تھے۔

پمز آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں فیصل جاوید، شبلی فراز، اعظم سواتی کے علاوہ شہزاد وسیم اور فوزیہ ارشد بھی شامل تھیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر