صوبائی صدر اے این پی (عوامی نیشنل پارٹی) ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کے پی کے میں کسی کو بھی نقصان پہنچا تو ہم صوبائی حکومت پر ایف آئی آر درج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے این اے 31 کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدامنی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور امن کی صورت حال خراب ہوتی جا رہی ہے جبکہ پورے صوبے کے لوگ امن کی خاطر نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں کسی کو بھی نقصان پہنچا تو ہم صوبائی حکومت پر ایف آئی آر درج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام سیاسی پارٹیوں کا ایک ہونا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، ضمنی انتخابات مہم میں جے یو آئی، پی پی پی اور اے این پی کے کارکنان مل کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ اے این پی کے رہنماؤں نے اس مٹی کی امن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہ تھا اس لئے عمران خان خود الیکشن لڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
