Advertisement
Advertisement
Advertisement

باخبر اور جاندار رائے عامہ سے گڈگورننس کا حصول بھی ممکن ہے، محمد بلیغ الرحمان

Now Reading:

باخبر اور جاندار رائے عامہ سے گڈگورننس کا حصول بھی ممکن ہے، محمد بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ باخبر اور جاندار رائے عامہ سے گڈگورننس کا حصول بھی ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن کمیشن اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معلومات تک رسائی کے بین القوامی دن کی مناسبت سے گورنر ہاوس میں تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ باخبر اور جاندار رائے عامہ سے نہ صرف سرکاری اداروں اور عہدیداروں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ گڈگورننس کا حصول بھی ممکن ہوتا ہے، اس پروقار تقریب میں سول سوسائٹی کے باشعور طبقوں کے نمائندہ افراد کا ایک چھت تلے اکٹھا ہونا پاکستان میں رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) قانون کے نفاذ کے لئے خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رُول آف لاء کے نفاذ میں آر ٹی آئی کا کلیدی رول ہے اور اس مشن کو ہم سب مل کر ہی پورا کر سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر رائٹ ٹو انفارمیشن کے مؤثر نفاذ کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر ہی پاکستان کو سنوارنا ہے اور اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔

Advertisement

اس موقعے پر چیف کمشنر پنجاب انفارمیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ادارے نے پچھلے 4 سالوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دس ہزار سے زائد رائٹ ٹو انفارمیشن کی شکایات نمٹائی ہیں بلکہ پنجاب بھر میں پبلک انفارمیشن افسران کی ٹریننگ اور عوام کو آر ٹی آئی سے آگاہی کے لئے بے شمار سیمینار بھی منعقد کیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ بات بھی قابل تحسین ہے کہ چیف انفارمیشن کمشنر نے صوبہ بھر کی بیشتر بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا اور وکلاء برادری کو آر ٹی آئی کے قانون کی اہمیت سے روشناس کرایا۔

تقریب کے آخر میں گورنر پنجاب نے بول نیوز کے بیورو چیف سید خاورعباس ہاشمی، ماہرین تعلیم، پبلک انفارمیشن آفیسرز اور سینئر صحافیوں میں قانون کے تحت معلومات کو موثر طریقے سے استعمال کرنے اور پھیلانے میں ان کے کردار پر پنجاب رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئنز ایوارڈز 2022 بھی تقسیم کیے۔

تقریب میں معزز جج صاحبان، وکلا برادری، میڈیا ہاوسز کے بیورو چیفس اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر