Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ نے گندم سے متعلق پنجاب حکومت کے فیصلے کو کسان دشمن قرار دے دیا

Now Reading:

سندھ نے گندم سے متعلق پنجاب حکومت کے فیصلے کو کسان دشمن قرار دے دیا
گندم

سندھ میں بڑے پیمانے پر گندم چوری کا انکشاف، 63 فوڈ انسپکٹر اور سپروائزر معطل

سندھ نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار مقرر کرنے پر پنجاب حکومت کے فیصلے کو کسان دشمن قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کو گندم کی فی من امدادی قیمت 3 ہزار مقرر کرنے کے فیصلے کو فورن واپس لینا چاہیے۔

‘پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے’

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو گنے اور گندم کی قیمت دیگر حکومتوں سے اچھی دی ہے، پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے ڈی اے پی، یوریا کھاد اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھا جائے تو کسانوں کے لئے 3 ہزار روپے قیمت بہت کم ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ پی ٹی آئی محنت کش دشمن جماعت ہے، عمران خان کا یہ فیصلہ کاشتکار اور زراعت کو تباہ کر دے گا، سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والے صوبے کے کاشتکار اور کسان کا استحصال ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے اس فیصلے سے پاکستان خوراک کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے، پنجاب کے کسان گندم کی اچھی قیمت نہ ملنے پر مایوس ہیں۔

‘ملک میں آئندہ سال گندم کم اترنے کا خدشہ ہے’

وزیر ماحولیات سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ نے پنجاب کو گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی، پی ٹی آئی کا ویژن رہا ہے کہ کسانوں سے سستی گندم خرید کر مافیاز کو فائدہ پہنچاؤ۔

اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ پرویز الہیٰ نے جان بوجھ کر گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے مقرر کی تاکہ ملک میں گندم کا بحران پیدا ہو، پہلے ہی ملک میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے آئندہ سال گندم کم اترنے کا خدشہ ہے، کیوں کہ ابھی تک زمینوں میں 3 سے5 فٹ تک بارش کا پانی کھڑا ہے۔

پنجاب حکومت کا اہم اقدام

ملک کو ممکنہ قحط کے خطرے سے بچانے اور زیادہ سے زیادہ گندم اگانے کے لئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

مونس الہیٰ نے مزید کہا کہ انشاءاللہ، پنجاب کے کسان اب اور زیادہ گندم اگائیں گے، دیس کو اناج میں خود کفیل بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر