پی ٹی اے نے کہا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت معلومات کے تبادلے، باہمی تعاون، رابطہ کاری اور ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مفاہمتی یاداشت کی تقریب پی ٹی اے کے ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہوئی۔
پی ٹی اے نے اس موقعے پر کہا کہ ایم او یو کے تحت تعاون کے شعبوں میں ایک کوآرڈینیشن میکانزم کا قیام بھی شامل ہے، کوآرڈینیشن سے ڈیجیٹلائزیشن آف نیٹ ورکس اور ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے کام کیا جائے گا۔
اس موقعے پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ شہریوں کو اعلیٰ معیار کی آئی سی ٹی خدمات تک رسائی ہو، خاص طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں ہر جگہ کوریج سے فوائد حاصل ہوں۔
چیئرمین نے کہا کہ ملک بھر میں بہتر رابطوں کو برقرار رکھنے کے لیے، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے نیپرا کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
