Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں حالیہ سیلاب کے بعد بھی ہلاکتیں تھم نہ سکیں، مزید 12 افراد جاں بحق

Now Reading:

بلوچستان میں حالیہ سیلاب کے بعد بھی ہلاکتیں تھم نہ سکیں، مزید 12 افراد جاں بحق

بلوچستان میں حالیہ سیلاب کے بعد بھی ہلاکتیں تھم نہ سکیں اور اب مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 13 جون سے اب تک 322 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 146 مرد، 80 خواتین اور 97 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آج ہونے والی ہلاکتیں بلوچستان کے اضلاع بارکھان اور کچھی میں ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے صوبے کے 32 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں بارشوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 186 ہو گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے 20 ہزار 27 مکانات منہدم اور 52 ہزار 208 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا اور سیلابی صورتحال سے 24 پلوں اور 2 ہزار کلو میٹر سے زائد شاہراہ متاثر ہوئی۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 5 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر