Advertisement
Advertisement
Advertisement

حلیم عادل نےچیف سیکریٹری سندھ سے سیلاب زدگان میں تقسیم کی جانےوالی امدادکی تفصیل مانگ لی

Now Reading:

حلیم عادل نےچیف سیکریٹری سندھ سے سیلاب زدگان میں تقسیم کی جانےوالی امدادکی تفصیل مانگ لی

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے چیف سیکریٹری سندھ  سہیل راجپوت کے نام خط لکھا جس میں انہوں نے سیلاب زدگان میں تقسیم کی جانے والی امداد کی تفصیل مانگ لی۔

خط کے متن کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے دی گئی ملکی اور غیر ملکی امداد کی منصفانہ تقسیم پر تشویش ہے، سندھ حکومت نے لاکھوں خیمے، راشن بیگ و دیگر سامان تقسیم کے اعداد شمار جاری کیے ہیں۔

خط میں حلیم عادل شیخ کے سوالات

حلیم عادل شیخ نے خط میں لکھا کہ سندھ حکومت نے یہ نہیں بتایا امدادی سامان کن علاقوں میں کتنا تقسیم کیا گیا ہے، ملکی و غیر ملکی تقسیم کی جانے والی امدادی سامان کی تفصیل مہیا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں 646 افراد جاں بحق ہوئے ہیں بتایا جائے ورثا کو معاضہ یا مالی امداد دی گئی ہے؟ 16 لاکھ کے قریب گھروں کا نقصان پہنچا ان کی بحالی کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟

Advertisement

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نہروں، کینالوں، سیم نالوں میں شگاف پڑنے سے متعدد شہر گاؤں زیر آب آچکے ہیں، کیا غفلت کرنے والے ایریگیشن افسران کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں آئی ہے؟

حلیم عادل نے کہا کہ سندھ حکومت نے 7 بلین 23 اضلاع میں جاری کیے ہیں تفصیل فراہم کی جائے، موسمی تبدیلی کی پیشگی اطلاعات کے پر سندھ حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے بتایا جائے؟

‘سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہے’

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہے، سیلاب متاثرین کو بیماریوں سے بچانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں بتایا جائے؟ عالمی ادارہ صحت نے سندھ میں سیلاب متاثرین میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو دوسری تباہی ظاہر کیا ہے، بچاؤ کے لئے سندھ حکومت نے کیا حکمت عملی بنائی ہے بتایا جائے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 14 سالوں محکمہ ایریگیشن کو اربوں کو بجٹ جاری  ہوا ہے، بتایا جائے کتنے کینالوں، سیم نالوں، جھیلوں کی پشتیں مضبوط کی گئیں؟

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ منچھر جھیل کی وقت پر صفائی کر کے پانی کے قدرتی راستے کھول دیئے جاتے تو تباہی نہ آتی، بتایا جائے سندھ حکومت نے پیشگی اطلاعات کے باوجود موثر حکمت عملی کیوں نہیں اپنائی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر