Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

Now Reading:

ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ
ڈینگی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 97 ہوگئی (فائل فوٹو)

   ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امسال ڈینگی کے کیسز بلوچستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے کیسز بڑھ کر 3198 تک پہنچ گئے ہیں۔

 محکمہ صحت نے بتایا کہ زیادہ تر کیسز کیچ، گوادراور لسبیلہ سے رپورٹ ہوئے، کیچ سے 72، لسبیلہ سے 29 اور گوادر سے 26 کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے ڈینگی کے گزشتہ دس سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیس  2022 میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب صوبہ سندھ میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 309 کیسز رپورٹ ہیں جن میں سے 218 کیسز کراچی سے سامنے آئے ہیں۔

 محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے دو اضلاع مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ضلع شرقی میں 76، وسطی میں 72 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی میں 20، جنوبی میں 23، ملیر میں 12 ، کیماڑی میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ رواں سال تاحال صوبے بھر میں سامنے آنے والے 7197 کیسز میں سے 6268 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال تاحال موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

 خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو وہاں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 284نئےکیسزرپورٹ ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 153 ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد1ہزار 1716 ہوگئی ہے۔

Advertisement

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ صوبے بھر سے اب تک ڈینگی کے 6 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈینگی روکنے کے لیے کمشنر کراچی کا نیا حکم نامہ جاری

 کراچی میں ڈینگی روکنے کے لیے کمشنر کراچی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی میں تعلیمی اداروں میں ایک ماہ تک پی ٹی اور اسمبلی پر پابندی کا فیصلہ عائد کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ  اسٹوڈنٹس کو مکمل آستین اسکول ڈریسز پہننے کی ہدایت کی جائے اور تعلیمی اداروں میں صفائی کا خیال رکھا جائے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈینگی پھیلاؤ روکنے کے لیے پہلے سے کھڑے پانی کی نکاسی اور اسپرے کیا جائے، ڈینگی مچھر ہونے پر اسکول انتظامیہ فوری متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر