Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

Now Reading:

ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار تعزیت
ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان سمیت وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر شاہی خاندان، حکومت اور برطانیہ کی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ان کے جانے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے آنے والے وقتوں میں پُر کرنا مشکل ہے، وہ بہت چھوٹی عمر میں تخت نشین ہوئیں لیکن انہوں نے پختگی، کردار اور اعلیٰ ترین عزم کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹر علوی کہتے ہیں کہ ملکہ الزبتھ دوئم دنیا میں طویل ترین حکمرانی کرنے والے حکمرانوں میں سے ایک تھیں، ان کی ولولہ انگیز قائدانہ صلاحیتوں نے انہیں عظیم اور مہربان حکمران کے مرتبے تک پہنچایا جسے عالمی تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

 صدر مملکت نے مرحومہ کی روح کیلئے دعا کی جب کہ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میرے خیالات شاہی خاندان اور برطانیہ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ان کی موت کے سوگ میں پاکستان بھی برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک میں شامل ہے۔ برطانیہ کے شاہی خاندان، عوام اور حکومت سے میں دلی تعزیت کرتا ہوں۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے شاہی خاندان اور برطانوی عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوئم نے انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، ملکہ الزبتھ دوئم نے محروم طبقے کے لئے بے مثال کام کیے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوئم کا پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلق اور لگاؤ تھا، ان کے انتقال سے دنیا انسانیت سے محبت کرنے والی شفیق شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوئم جیسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، ان کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر