
شوکت ترین
رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے فنڈز کے اجراء کے بعد بھی معاشی حالات ابتر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا کہ آئی ایم ایف کے فنڈز کے اجراء کے بعد بھی معاشی حالات ابتر ہیں۔
With the economic conditions worsening even after the release of IMF funds, this govt is clueless how to fix the economy and reduce the crippling inflation. They only came to defang NAB to benefit themselves and reverse the electoral reforms. Only solution is early elections.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) September 18, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر خزانہ لکھتے ہیں کہ حکومت بے خبر ہے کہ معیشت کو کیسے ٹھیک کیا جائے اور مہنگائی کو کیسے کم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنے فائدے اور انتخابی اصلاحات کو الٹانے کے لیے نیب کو ختم کرنے آئے تھے۔
شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ ان مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News