
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عالمی امن کی تاریخ پاکستان کے سنہرے کردار کے بغیر ادھوری ہے۔
امن کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورپاکستانی امن پسند قوم ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کو یقینی بنانے میں کلیدی کردارادا کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیشہ حقیقی اور دیرپا فتح امن کی ہوتی ہے جنگ کی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزکیلئے ہراول دستے کا کردارادا کیا ہے، پاکستان کے امن مشنز کے کئی بہادر سپوت خطرناک اور ہنگامہ خیز خطوں میں امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں کے دوران شہید ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے بہادرافسروں اورجوانوں کی امن کی راہ میں قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے علاوہ ممکن نہیں، ایک طرف پاکستان نے امن کی شمع روشن کی ہوئی ہے تو دوسری طرف بھارت کا جارحانہ رویہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار نے امن کی تمام کوششوں کوسبوتاژ کیا، مقبوضہ کشمیر،فلسطین اور بعض علاقوں میں بسنے والے انسان امن کے متلاشی ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عالمی امن کی تاریخ پاکستان کے سنہرے کردار کے بغیر ادھوری ہے کیونکہ امن ہی ترقی،استحکام اورخوشحالی کا راستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ان لوگوں کو یاد کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News