Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا دنیا کو اندازہ نہیں ہے، انجلینا جولی

Now Reading:

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا دنیا کو اندازہ نہیں ہے، انجلینا جولی
انجلینا جولی

ہالی ووڈ اداکارہ اور انسان دوست انجلینا جولی، جو سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور مدد کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں، نے نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے محترمہ جولی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انجلینا جولی کو سیلاب کے ردعمل اور اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ وہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر دادو کے دورے کے دوران لوگوں کے دکھ دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔

انجلینا جولی نے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں اور دنیا کو یہ بتانے کے لیے اپنی کوششیں کریں گی کہ ان موسمیاتی تبدیلیوں نے کتنی تباہی کی ہے اور انہیں زندگی بچانے کے لیے کس مدد کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا، اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستان کی مزید مدد کریں، میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دیکھا ہے کہ کس طرح پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے کے لئے کوششیں کی ہیں۔

پای ووڈ اداکارہ نے کہا کہ  میں نے ان لوگوں کو بھی دیکھا ہے جن کی زندگیاں بچ گئی ہیں اور ان سے ملاقات بھی کی ہے لیکن اگر ان کو مزید امداد نہیں ملی تو ہوسکتا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں زندہ نہ رہ پائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد اگر ابھی بچ بھی جاتے ہیں تو یہ لوگ موسم سرما میں کس طرح گزارا کریں گے، میرے لئے یہ سوچنا بھی ممکن نہیں ہے۔

انجلینا جولی نے کہا کہ میں بحیثیت پاکستان کی دوست یہاں موجود ہوں، اور مجھے یہاں سے جو پیار ملا ہے وہ کسی اور صورت میں لوٹانے کی کوشش جاری رکھوں گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر